سعودی،15ستمبر(ایجنسی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام میں کرین کے حادثے میں زخمی ہونے والے عازمین حج کو علاج کی ہر ممکن سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ اداروں کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ انھیں حج کی ادائی میں ہر طرح کی مدد مہیا کی جائے۔
18px; text-align: start;">وہ جدہ میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔کابینہ نے شامی مہاجرین سے متعلق سعودی عرب پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور اطلاعات ڈاکٹر عادل الطریفی نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا ہے کہ کابینہ نے اسی ماہ ہونے والے حج اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔